Add to favourites
News Local and Global in your language
22nd of October 2018

Pakistan News



حکومت کا فنانس بل 19-2018 میں ترامیم کر کے اپنا بجٹ لانے کا فیصلہ - جیو اردو

Posted on September 13, 2018 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا وفاقی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال 19-2018 کے فنانس بل میں بڑی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گزشتہ دور حکومت میں ٹیکس استثنیٰ کے معاملے بھی ترمیم لائے جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 12 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن والوں کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا تھا لیکن اب وفاقی حکومت اس حد کو کم کرکے 8 لاکھ تک کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فنانس ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے 800 ارب روپےکا اضافی ریونیو حاصل کیا جائےگا، حکومت ترقیاتی بجٹ میں 400 ارب روپےکی کمی کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ ایف بی آر میں متعدد اقدامات سے 400 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے فنانس بل میں تجاویز پیش کرے گی جب کہ تمام درآمدی اشیا پر ایک فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی تجویز دی جائے گی جس سے حکومت کو خاطر خواہ آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 14 ستمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسی سلسلے میں طلب کیا گیا ہے،حکومت اس اجلاس کے دوران ہی فنانس بل اسمبلی میں پیش کرے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں بجٹ ترامیم کی منظوری کا امکان ہے۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com

Read More




Leave A Comment

More News

Geo Urdu

پاکستان - وائس

The Dawn News - Home

The News International -

AAJ News

Disclaimer and Notice:WorldProNews.com is not the owner of these news or any information published on this site.