Add to favourites
News Local and Global in your language
21st of October 2018

Pakistan News



پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان - جیو اردو

Posted on September 13, 2018 By Majid Khan تارکین وطن

Day Defense Pakistan

Day Defense Pakistan

کویت (عرفان شفیق) پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب بعنوان یوم دفاع و شہدا کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت اپنی ریت کے مطابق اپنا یہ سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور وطن کی محبت کی پرورش کرنا پاکستان عوامی سوسائٹی کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کی تقریب میں دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ یہ پرورش محبت وطن کا صرف ایک یقین کا درجہ اور معیار رکھتی ہے۔

پروگرام کا آغاز رضوان بھٹی صدر رائیٹر ونگ نے کیا، سٹیج سیکرٹری میاں وسیم سجاد نے خوبصورتی سے اپنے فرائض انجام دیے۔ میڈیا کنٹرولر عطا الہٰی نے بہترین اسلوب سے پروگرام ترتیب دیا۔ تلاوت کی سعادت معروف و خوش الہان قاری صہیب انجم، عبد الروف بھٹی اور نعت عبدالرشید نے پیش کی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانوں کے بعد ملک فیا ض فوجی (منتظم PAS ) نے استقبالیہ دیا۔سعید ہزاروی نے بانسری کے ذریعے ملی ترانوں سے دلوں کو گرمایا۔ ملک نوید (سابق آفیسر PAF ) نے جذباتی تقریر کرکے دلوں میں ولولہ بھرا۔ وسیم سجاد نے وقفے وقفے سے دلوں کو وطن کی محبت سے گرمایا۔ معروف سنگر امجد حسین نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے ملی نغمہ، ائے پتر ہٹان تے نئیں وکدے، گا کر ماحول جذباتی کر دیا۔

یوم دفاع کے اس پروگرام کو نامور سپاہی مقبول حسین کی وفا کے نام منسوب کیا گیا۔سوالات و جوابات اور انعامات کا سلسلہ بھی پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کومنفرد کرتا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے نامور بطل جلیل اور بلوچستان سے پاکستان کا بیٹا نواب میر جعفر خان مگسی نے وطن کی محبت کی عظمت، نامور لکھاری و تجزیہ نگار طارق اسماعیل ساگر ، مجاہد پاکستان سید زید حامد نے وطن کی محبت سے دلوں کو جذباتی انداز میں گرمایا اور محبت وطن اجاگر کی۔محسن پاکستان فخر پاکستان ڈاکٹر عبدا لقدیر نے عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ 1965 میں بھارت نے حملہ کیا اور ہم آگے بڑھ کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور ایٹمی قوت بنایا۔ اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھے اور قوم کی تعمیر کی جائے اور اسے عظیم قوم بنائے۔

صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت جعفر صمدانی ایڈووکیٹ نے مقررین کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ مدینہ اولیٰ اور مدینہ ثانیہ کی عکسی تصویر محسوس ہوتی ہے۔ بدر کا معرکہ 1965 میں اپنے عکس کے ساتھ موجود نظر آتا ہے لیکن ابھی حدیبیہ کا مرحلہ، معرکہ مکہ اور حنین کا مرحلہ باقی ہے اورہمیں تیار رہنا ہے اور ہم تیار ہیں، پاکستان زندہ آباد۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com

Read More




Leave A Comment

More News

Geo Urdu

پاکستان - وائس

The Dawn News - Home

The News International -

AAJ News

Disclaimer and Notice:WorldProNews.com is not the owner of these news or any information published on this site.