Add to favourites
News Local and Global in your language
23rd of July 2018

Pakistan News



انتخابات کے دوران جیپ کو ڈلنے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا، مریم نواز - جیو اردو - Geo Urdu

Posted on July 4, 2018 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران جیپ کو ڈلنے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ انتخابات سے قبل (ن) لیگ کے امیدواروں کو زبردستی شیر کے نشان سے دستبردار کرایا جارہا ہے اور کسی نے وفاداری تبدیل نہیں کی ان سے زبردستی کروائی گئی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک 70 سال سے قانون کی حکمرانی سے محروم ہے، پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جانا چاہیے اور اداروں کو اپنی حدود میں رہنے کی ہدایت کرنا غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے عوام یہ جان لیں ووٹ اگر جیپ کو دیا تو وہ خلائی مخلوق کو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہیں یا امپائرکی انگلی کے ساتھ؟ مریم نواز

مریم نواز کا وطن واپسی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی میں اور میاں صاحب پاکستان چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کو مضبوط بنانا چاہیے، ایسا نہ ہوا تو پاکستان میں بہتری نہیں آئے گی۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com

Read More




Leave A Comment

More News

Geo Urdu

پاکستان - وائس

The Dawn News - Home

The News International -

AAJ News

Disclaimer and Notice:WorldProNews.com is not the owner of these news or any information published on this site.