Add to favourites
News Local and Global in your language
21st of October 2018

Pakistan News



بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کا تعزیتی اجلاس - جیو اردو

Posted on September 13, 2018 By Majid Khan تارکین وطن

Condolence Meeting

Condolence Meeting

کویت (عرفان شفیق) محترمہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر میاں محمد ارشد ، محمدزبیرشرفی ،محمد عرفان ناگرہ نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ۔ لیبر ہاوس جلیب الشیوخ کویت میں بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر کے بعد ہنگامی تعزیتی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ کویت کے صدر میاں محمد ارشد نے کی، نظامت سہیل انجم بٹ نے کی۔ اس موقع پر چوہدری ثاقب حسنین گل جنرل سیکرٹری (PML(N کویت نے کہا بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر سن کر اایسا محسوس ہوا جیسے میری حقیقی ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ایک بہادر خاتون تھیں ۔

محمدزبیرشرفی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ اوورسیز کویت نے کہا آج ہمارے رنج وغم کا دن ہے، بہن بیگم کلثوم نواز کی وفات ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے ۔ جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ پرویز مشرف کے دور میں مشرف حکومت کے خلاف بیگم کلثوم نواز کا ریلیوں کے ساتھ کامیاب احتجاج اور پارٹی کو متحد رکھنا ایک بہترین کارناموں میں شامل ہے۔

رب تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری بہن بیگم کلثوم نواز کے درجات بلند فرمائے آمین ۔ اس موقع پر محمد عرفان ناگرہ چیف آرگنائزر (PML(N گلف نے کہا بیگم کلثوم نواز کی وفات ایک عظیم نقصان ہے، ان کی جمہوریت کے لیے خدمات ایک “اثاثہ “کی حیثیت رکھتی ہیں، آج پاکستان “مادر جمہوریت ” سے محروم ہو گیا ہے ۔

میاں محمد ارشد صدر (PML(N کویت نے کہا بیگم کلثوم نواز کو اللہ تعالی جنت الفردوس جگہ عطا فرمائے۔ ان کی کم ہمیشہ محسوس ھوتی رہے گی ۔ وہ ایک با کردار بہادر رہنما تھیں۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com

Read More




Leave A Comment

More News

Geo Urdu

پاکستان - وائس

The Dawn News - Home

The News International -

AAJ News

Disclaimer and Notice:WorldProNews.com is not the owner of these news or any information published on this site.