Add to favourites
News Local and Global in your language
22nd of October 2018

Pakistan News



سعودی عرب اور امارات یمنی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں: مائیک پومپیو - جیو اردو

Posted on September 13, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

Mike Pompio

Mike Pompio

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کو بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں یمن میں تنازع کے خاتمے کی غرض سے جاری فوجی آپریشن کے دوران میں شہریوں کے جانی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے کانگریس کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی اور اماراتی حکومتیں شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خرشات کم سے کم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کا خاتمہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ترجیح ہے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکا یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے بھی بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اور اماراتی حکومتیں یمن میں شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com

Read More




Leave A Comment

More News

Geo Urdu

پاکستان - وائس

The Dawn News - Home

The News International -

AAJ News

Disclaimer and Notice:WorldProNews.com is not the owner of these news or any information published on this site.